لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کی ایوب کالونی میں 6 سالہ بچی حانیہ گوپانگ گھر کے احاطے میں کھیل رہی تھی کہ اچانک گرم دودھ میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے جسم کو 75 فیصد جھلس جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے برنس وارڈ منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق حانیہ گھر کے احاطے میں کھیل رہی تھی کہ اچانک گرم دودھ میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک زخمی بچی کا علاج جاری تھا۔