دادو (نمائندہ جسارت) دادو کے تجارتی مرکز موندر ناکہ سے جنید احمد جمالی پیٹرول پمپ کے جنرل اسٹور سے ہزاروں روپے کی چوری، پولیس نیند میں مبتلا۔ دادو کے موندر ناکہ کے علاقے میں واقع جنید احمد جمالی پیٹرول پمپ سے بلاولی جنرل اسٹور سے چور رات گئے چھت توڑ کر دکان میں موجود 50 ہزار نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کے متعلق جنرل اسٹور مالک سلیم ملاح نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم چور دکان کی چھت توڑ کر دکان میں گھس گئے اور 50 ہزار روپے نقد اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرایا مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ دکاندار کے مطابق چار دن کے اندر علاقے سے ایک ہی نوعیت کے تین چوری کے واقعے رپورٹ ہوئے ہیں مگر پولیس تاحال اس گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ سلیم ملاح نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کیا گیا سامان واپس کراکر انصاف فراہم کیا جائے۔