منی لانڈرنگ ریفرنس‘ آصف زرداری پر فرد جرم کیلیے9ستمبر مقرر

181

اسلام آباد(صباح نیوز)احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عاید کرنے کے لیے 9ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی، عدالت نے سابق صدر، فریال تالپور، عبدالغنی مجید کو 9 ستمبر کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عاید کی جائے گی۔