لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر ایس ایچ او رتو ڈیرو سب انسپکٹر ممتاز خان مروت نے شہزاد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم حسن ودہو کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر برآمد موٹر سائیکل اصل مالک ظہیر سومرو کے حوالے کردی گئی۔