دادو، پیٹرول پمپ کے جنرل اسٹور سے ہزاروں روپے کی چوری

147

دادو (نمائندہ جسارت) دادو کے تجارتی مرکز موندرناکہ سے جنید احمد جمالی پیٹرول پمپ کے جنرل اسٹور سے ہزاروں روپے کی چوری ۔ تفصیلات کے مطابق دادو کے موندر ناکہ کے علاقے میں واقع جنید احمد جمالی پیٹرول پمپ سے بلاولی جنرل اسٹور سے چور رات گئے چھت کو توڑ کر دکان میں موجود 50 ہزار نقدی اور دیگر ساماں چوری کرکے آسانی سے فرار ہوگئے ۔واقعے کے متعلق جنرل اسٹور مالک سلیم ملاح نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم چور دکان کی چھت توڑ کر دکان میں گھس گئے اور 50 ہزار نقدی اور دیگر ساماں چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کیخلاف این سی درج کرائی ہے مگر پولیس نے جائے وقوع دیکھا اور چل دیے، پولیس نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ دکاندار کے مطابق چار دن کے اندر علاقے سے ایک ہی نوعیت کی تین چوری کے واقعے رپورٹ ہوئے ہیں مگر پولیس تاحال اس گینگ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ متاثر سلیم ملاح نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کا مال واپس کراکر انصاف فراہم کیا جائے۔