شازیہ مری نے جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا، نااہل قرار دیا جائے

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے معاملے پر درخواست گزار کے وکیل محمد رفیق کلہوڑ نے ترمیمی درخواست جمع کرادی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شازیہ مری پہلے این اے 235 سانگھڑ ٹو سے منتخب ہوئی تھیں، شازیہ مری کا اب حلقہ تبدیل ہوکر این اے 216 ہوگیا ہے، شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی، شازیہ مری نے جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا، نااہل قرار دیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے شازیہ مری اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔