سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کی اپیلوں میں پیشی سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے اپنی درخواست میں عدالت سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ بیرون ملک طبی علاج کرا رہے ہیں لہذاان کے لئے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ کا2 رکنی بینچ یکم ستمبر کو اپیل کی سماعت کرے گا جبکہ نوازشریف کے خلاف دوسری سزا میں توسیع کے لئے نیب کی اپیلیں اور فلیگ شپ ریفرنس میں ان کی بریت بھی سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت دی ہے جس کے لیے وہ کئی ماہ سے بیرون ملک علاج کروارہے ہیں۔