ن لیگ کے صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی

1111

سوات: مالم جبہ میں ن لیگ کے صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مالم جبہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں تیسری منزل پر آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امیر مقام کی رہائش گاہ میں مہمان موجود تھے جنہیں بحاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ترجمان ریسکیو نے کہا کہ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ایک شخص زخمی  ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ عمارت میں موجود سامان اور فرنیچر جل کرراکھ ہوگیا۔