نوابشاہ، ایل بی او ڈی سیم نالے کا شگاف 100فٹ تک پہنچ گیا، شہریوں میں خوف

107

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) تحصیل دوڑ ڈوبنے کا خدشہ، ایل بی او ڈی کے سیم نالے کا شگاف انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 100فٹ تک پہنچ گیا، سیم نالے کا پانی تیزی سے پھیل رہا ہے، سیکڑوں دیہات، قبرستان اور گاؤں کوٹڑی بھی زیر آب آگئے، پانی سے مین ریلوے لائن کے زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ دوڑ کے علاقے لائن پار کے متصل آبادی والے علاقے بھی ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سیم نالے میں شگاف سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ گزشتہ روز سیم نالے پر پڑنے والے شگاف کا ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے دورہ کیا تھا۔ سیم نالے کو پُر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ افراد غائب ہیں۔ سیم نالے کے شگاف کو پر نہیں کیا گیا تو کئی دیہات اور دوڑ شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔