لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے قریب علی آباد محلہ میں چار سالہ بچہ مسکین چانڈیو گھر کی لوہے کی کھڑکی سے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث بیہوش ہوا جسے ورثاء نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، ڈاکٹروں نے بچے کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔