دادو، سیلاب سے سیکڑوں مویشی ہلاک، کئی متاثرین لاپتا

179

دادو (نمائندہ جسارت) دادو کی تحصیل جوہی کے نواحی علاقہ کاچھو میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سیکڑوں مویشیوں کی ہلاکت کئی، سیلاب متاثرین لاپتا، سیلاب کے پانی سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ضلع انتظامیہ کی نااہلی کشتی نہ ملنے پر گاج ندی سے رسیوں اور دیگوں کے سہارے لاش ندی پار کی گئی، سیلاب آنے سے ڈی سی دادو راجہ شاہ زمان کھورو کی چاندی، ڈی سی دادو نے سیلاب زدگان کا راشن، ٹینٹ اور دیگر سامان غائب کردیا، ضلعی انتظامیہ جیبیں بھرنے میں مصروف، سیلاب متاثرین بھوک سے نڈھال ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے انسانیت کی ساری حدیں پار کردیں، دیہاتی کی میت کو کشتی ناملنے پر رسیاں باندھ کر قبرستان پہنچایا گیا، دادو کے علاقے کاچھو کے گاج ندی کے سیلابی پانی سے قبرستان تک میت کو لے جانے کے دردناک منظر گاؤں مولوی نور محمد رودنانی کا دیہاتی مولوی عبدالعزیز انتقال کرگیا تھا، جس کی میت کو نئی گاج ندی کے پانی سے گزارا جارہا ہے۔ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت میت کو نئی گاج ندی کے سیلابی پانی سے گزار رہے ہیں۔ انہوں نے پکوان سینٹر کی دو دیگوں پر رسیاں باندھ کر اس پر میت کی چارپائی رکھ دی، ایک طرف کچھ نوجوان نئی گاج ندی میں میت کو سنبھالنے لگے تو دوسری جانب کنارے پر کھڑے نوجوان دیگوں میں بندھی رسی کو کھینچتے رہے۔ دوسری جانب دادو میں سیلابی پانی میں ڈوبنے والوں کی لاشیں ملنا شروع ہوگئیں،، گزشتہ روز پرانہ ڈرگھ بالا کا رہائشی نوجوان نثار لغاری نئی گاج ندی میں ڈوب گیا تھا، ریسکیو کے مطابق مقامی غوطہ خوروں کو 18 گھنٹوں کے بعد گاج ندی سے لاش ملی، 4 روز قبل نئی نلی کے سیلابی پانی میں ڈوبنے والے نوجوان قادن کی لاش گاؤں محمد علی جمالی کے قریب برآمد، حالیہ ندی نالوں میں طغیانی اور کاچھو میں بارشوں کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں ڈوبنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی، ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 نوجوان اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ سیکڑوں مویشیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ سیلاب متاثرین کے معاملات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ 20 دن گزر گئے لیکن سیلاب متاثرین کو راشن نہیں ملا، ضلعی انتظامیہ کرپشن کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی دادو نے سیلاب متاثرین کا رشن اور ٹینٹ بھی غائب کردیے ہیں، متاثرین نے حکام بالا سے مدد کی اپیل کی ہے۔