اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں31 اگست تا 4 ستمبر 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ایک بینچ چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا۔بینچ 2 میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین احمد اوربینچ 3 میںجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا، سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔