بارش و سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیںگے، شہباز شریف

253

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارش و سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیںگے، وفاق عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی معاونت کو یقینی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیںاس مشکل صورتحال کا صبر و استقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما، منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد کریں۔وفاقی حکومت عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائے، وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور اشتراک عمل سے اقدامات کیے جائیں۔