گوجرانوالہ (آن لائن )لیبر کوٹ گوجرانوالہ کے جج ملک شبیر احمد نے توہین عدالت کیس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ کے ایڈمنسٹریٹر امجد حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے، پولیس کو حکم دے دیا گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔ تفصیلات کے مطابق اسکیل 5 کے ڈیلی ویجز ملازمین کاشف عرفان،قاری رمضان،محمد عمران، خرم شہزاداور کاشف لطیف وغیرہ نے اپنے وکیل رانا جاوید صدیق کے بزریعہ 2012 میں لیبر کوٹ گجرانوالہ میں مستقل کیے جانے کا کیس دائر کیا تھا جو فاضل عدالت نے مورخہ 29.9.15 کو منظور کرلیا لیکن جب عدالت کے حکم کے باوجود بھی محکمہ نے ورکرز کو مستقل نہ کیا تو انہوں نے لیبر کورٹ گوجرانولہ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس پر فاضل عدالت نے میٹرو پولیٹن کے ایڈمنسٹریٹر امجد حسین کو مورخہ 28.8.2020 عدالت میں پیش ہونے کا آرڈر جاری کیا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہ ہوا۔ حکم عدولی کرنے پر لیبر کورٹ کے جج ملک شبیر احمد نے ایڈمنسٹریٹر امجد حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔