بھارت: عدالت عظمیٰ کا ماتمی جلوس نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

260

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی عدالت عظمیٰ نے محرم کے دوران ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے کہا کہ اگر جلوس نکالنے کی اجازت دی جاتی ہے تو پھر اس سے کورونا پھیلنے کا خدشہ تو ہے ہی، ساتھ ہی اس سے کسی مخصوص فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کا بھی خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی شیعہ مذہبی رہنما سید قلب جواد نے عدالت عظمیٰ سے جلوس نکالنے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔