شہباز شریف اور اہلخانہ کیخلاف نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

273

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ کی سربراہی میں 2 رکنی اسپیشل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز شامل ہیں۔ پراسیکیوشن ٹیم لاہور کی احتساب عدالت میں دائر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔ نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف 7 ارب سے زاید کا منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔