آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہاکی فیڈریشن کے لیے آرمی ویلفیئرفنڈ سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیکریٹری پی ایچ ایف نے آرمی چیف کو قومی کھیل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کےلیے کردارادا کیا ہے جبکہ حکومت ہاکی کے کھیل کی بحالی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔