کراچی میں بارش کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ

519

کراچی کے مختلف علاقوں میں الصبح سے ہونے والی بارش کے باعث کےالیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے شہرقائد بجلی سے محروم ہوگیا۔
کراچی کے مضافاتی علاقے کورنگی، شاہ فیصل، ملیرسمیت محمودآباد، منظور کالونی، اشرف کالونی، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کچھ علاقوں میں بجلی فیڈرزٹرپ کرجانے کے باعث بجلی منقطع ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچنے کے لئے بجلی بند کی گئی ہے۔
واضع رہے گزشتہ مون سون اسپیل میں ہونے والی بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں3
افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔