کراچی: لیاری سے منتخب جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نامعلوم ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی یا پھر گھر پر کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم گھر کے باہر سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ واقعہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے، لیاری سے ایم پی اے ہوں، مسائل بہت زیادہ ہیں اسی پر آواز اٹھاتا ہوں۔
رات نامعلوم دہشت گردوں نے میرے گھر پر فائرنگ کی اللہ نے سب کو محفوظ رکھا اس طرح کی بزدلانہ کاروائی عوام کے حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی
سید عبدالرشید ایم پی اے pic.twitter.com/nLUgztb0PY— Syed Abdul Rasheed (@SyedARasheedJIP) August 27, 2020
رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید کا مزید کہنا تھا کہ گھر کے باہر دو فائر ہوئے تھے، پولیس کو گولیوں کے خول مل گئے، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔