شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کرلیں، فیاض چوہان

101

لاہور ( آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں۔ آل شریف اور آل زرداری کس انداز سے منی لانڈرنگ کرتے رہے اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظور نہیں ہونے دیا۔ بدھ کو لاہور مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حزب اختلاف نے ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی اور ان جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کو مقدم نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا اور نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان پیدائشی کپتان ہیں۔ نواز
شریف کی واپسی پر شہباز شریف نے ڈبلیو ٹرن لیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے سفید جھوٹ کی انتہا کر دی، حزب اختلاف کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔