کراچی میں نالوں کی صفائی، منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہوگی،اسد عمر

129

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل،نالوں کی صفائی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے مسائل اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔ منصوبے کی منظوری کے بعد ستمبر میں کام شروع ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہوگی۔ پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر اس وقت جس صورتحال میں ہے اس کو بہتر حالت میں ہونا چاہیے۔