لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہناہےکہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کرلیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل اپوزیشن نے سینیٹ میں ملکی بقا،مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا،اپوزیشن نے سینیٹ میں پاکستان کے لیے منفی کردارادا کیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ سب سے بڑا جرم تسلیم کیا جاتا ہے،بین الاقوامی ادارے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین کو سراہا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل اپنی لوٹ مارکو تحفظ دینے کے لیے پاس نہ ہونے دیا گیا،ماضی میں آل شریف اور آل زرداری ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجتے رہے، ایان علی جیسیلوگ 2 پارٹیوں کے لیے منی لانڈنرنگ کرتے پکڑے گئے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف،زرداری خاندان کی لوٹ مارکی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا،ہم گرے لسٹ سے نکالنے کی جدوجہد کے قریب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ ہے کہ منی لانڈرنگ کے 2010 کے قانون کو مزید مضبوط کیا جائے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی پر جھوٹ بول کرڈبلیو ٹرنلیا،شہبازشریف نے عدالت،پارلیمنٹ،نیب میں جعلی دستاویز پیش کیں،نوازشریف واپس نہ آئے تو شہبازشریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کے لیے گواہی دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف حکومت نہیں یہ نیب ،احتساب عدالت ہائی کورٹ کے مجرم ہیں،اب تو نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے بھی مجرم ہیں۔