‘اپوزیشن کی حقیقت یہ ہے کہ ان پر مولانا فضل الرحمان بھی اعتماد نہیں کرتے’

455
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اصل حقیقت یہ ہے ان پرفضل الرحمان بھی اعتبارنہیں کرتا، کل کی ملاقات میں فضل الرحمان نےعدم اعتمادکا اظہارکیا۔

راولپنڈی میں خواتین یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے شیخ رشید نے کیا کہ اپوزیشن کاصرف ایک مطالبہ ہے،نیب ختم کردو، کابینہ کافیصلہ ہے نوازشریف کوواپس لایاجائے میں کابینہ کےفیصلےکیساتھ کھڑاہوں ابھی تک ہماراقیدیوں کی واپسی کیلئےبرطانیہ سےمعاہدہ نہیں ہے، عمران خان جس کام کےپیچھے لگ جاتے وہ پوراکرکےرہتےہیں میرے خیال میں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز سے  کل کی ملاقات میں فضل الرحمان نے بہت چھبےہوئے سوال کیے،ملاقات میں فضل الرحمان نےعدم اعتمادکا اظہارکیا، اپوزیشن کی اصل حقیقت یہ ہے ان پرفضل الرحمان بھی اعتبارنہیں کرتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اورلاہورڈوباہواہے،لوگ ارکان اسمبلی کوگالیاں دےرہےہیں، کراچی میں لوگ خون کے آنسورورہےہیں ایسانظام ہےجس کےپاس فائل جاتی ہے وہ چھاؤنی ڈال کربیٹھ جاتاہے،پاکستان میں ترقیاتی منصوبےکیلئےفائل کاپیچھاکرناپڑتاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکہیں نہیں جارہے، بزدارصاحب کامشکورہوں نالہ لئی کوترجیح دی،70ارب روپےنالہ لئی پرخرچ کرنےجارہےہیں جب کہ ایم ایل ون پروزیراعظم اورآرمی چیف کاشکرگزارہوں،31 اگست تک ایم ایل ون کاٹینڈرلگ جائے گا،150سال بعدریلوے ٹریک تبدیل ہونےجارہاہے۔