وزیر اعظم، آرمی چیف سندھ کی حالت کانوٹس لیں‘خرم شیرزمان

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، آرمی چیف کراچی سمیت سندھ بھر کی حالت پر نوٹس لیں۔ کراچی کے شہری بے یارومددگار ہیں سندھ حکومت روایتی غفلت میں مصروف ہے۔ کراچی کو بارشوں سے زیادہ سندھ حکومت کی نااہلی سے نقصان ہورہا ہے۔ روشنیوں کے شہر کو سندھ حکومت نے اندھیروں اور پانی میں ڈبو دیا ہے۔ شہری روڈوں پر خوار و پریشان ہورہے ہیں وزرا کہیں نظر نہیں آرہے۔ یہ باتیں خرم شیر زمان نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی بھی موجود تھے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزرا ٹوئٹر سے بھی غائب ہوچکے ہیں۔