سراج الحق کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ‘ سفیر سے ملاقات

528
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کوسفارتخانے آمد پر فلسطینی سفیر احمد جوادرابی قرآن پاک کا تحفہ دے رہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد رابی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی صرف فلسطینیوں کا نہیں ، پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔ پاکستانی قوم فلسطین کی آزادی تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ فلسطینی سفیر احمد جواد رابی نے پاکستانی قوم ،خاص طو ر پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ فلسطینی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ قبلہ اول کی آزادی تک ہمارے ساتھ رہیں گے ۔ نائب امیر جماعت اسلامی وسابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ فلسطینی سفیر نے سینیٹر سراج الحق کو قرآن پاک کا نسخہ بھی پیش کیا ۔