سپریم کورٹ آف پاکستان نے ماتحت عدالتوں کےفیصلوں سےمتعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کوئی چیز پتھر پر لکیر نہیں ہوتی، بدلتے وقت کیساتھ پرانے طریقہ کار بدل جاتے ہیں، بڑھتی آبادی اور پیچیدہ قانونی مسائل کا تصوراتی حل ضروری ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدلیہ کےفیصلےمیں کوئی غلطی نظرنہ آئےتومختصرفیصلہ دینا چاہیئے، یہ عدالتی طریقہ شفاف ٹرائل کے بالکل خلاف نہیں ہے۔
فیصلے کے مطابق تفصیلی وجوہات ،دوبارہ تحقیقات غیرضروری اور وقت کاضیاع ہے، وقت بچا کر ان فیصلوں پر لگانا چاہیئےجن سےاختلاف کیاجائے۔
واضح رہے کہ فیصلہ نظرثانی اپیلوں کے کیس میں جاری کیا گیا۔