ٹھٹھہ ،بٹوانی محلے میں پلاٹ پر  بااثرافراد کا قبضہ ،مالک کا احتجاج

343

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)ریوینو کالونی مکلی کے رہائشی شخض محبوب علی شیخ نے مکلی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بھٹوانہ محلے ٹھٹھہ وارڈ نمبر 4 میں میرا سروے پلاٹ نمبر 3505 ہے جس پر بااثر افراد آچار اور الطاف نے دو ہفتے قبل قبضہ کرلیا ہے اور وہاں بیٹھ کر چاردیواری اور کمرے وغیرہ بھی بنوانا شروع کر دیے ہیں ان کیخلاف ٹھٹھہ پولیس پوسٹ پر این سی بھی داخل کرائی ہے مگر پولیس ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس،آئی جی سندھ،ڈی سی ٹھٹھہ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے۔