بائیکاٹ سے دودھ کی قیمت میں استحکام آسکتا ہے،بلوچستان ہائی کورٹ

199

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ انڈسٹریز ،درخواست گزار اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے متفقہ نرخ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر پورا شہر ڈیری فارمز مالکان سے ناراض ہے،جب تک دودھ کا بائیکاٹ نہیں کیا جاتا قیمتوں میں استحکام نہیں آ سکتا ۔یہ ریمارکس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل بینچ
نے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے متعلق سینئر صحافی نسیم حمید یوسفزئی کی جانب سے اپنے قونصل ممتاز قانون دان جمیل آغا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر دیے ۔