راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاآغاز

144

راولپنڈی (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرراولپنڈی شمس توحیدعباسی نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیا ہے، ایس او پیز کے تحت فی الحال صرف ٹریننگ سیشن شروع کئے گئے ہیں جبکہ مرحلہ وار ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور جلد ہاکی، کرکٹ، آرچری، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کی مکمل سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق رگبی اور جسم کو براہِ راست چھونے والے کھیلوں کی فی الحال اجازت نہیں ہے جبکہ دیگر کھیلوں کے ٹریننگ کیمپکس کا آغاز ضلع میں ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز ٹریننگ کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کو مکمل شکست دی جاسکے۔