کوہاٹ سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت

237

اسلام آباد (اے پی پی) او جی ڈی سی ایل نے توغ بالاکنواں نمبر1 بلاک نمبر 3371 ضلع کوہاٹ خیبر پختونخوا سے گیس اور کنڈنسٹ کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل بابر افتخار وڑائچ نے کہا کہ کوہاٹ ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس میں او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 50 فیصد، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) 33.33 فیصد اور سیف انرجی لمیٹڈ (ایس ای ایل) 16.67 فیصد کی بالترتیب حصہ دار ہیں۔ او جی ڈی سی ایل نے دستیاب وسائل کو
بروئے کار لاتے ہوئے توغ بالا ویل۔I کی کھدائی 2172 میٹرک لاک ہارٹ فارمیشن میں 27 جون 2020ء کو مکمل کی تھی۔ لاک ہارٹ فارمیشن کی تشکیل کیخلاف اوپن ہول ٹیسٹنگ کی گئی۔ مذکورہ کنویں سے 32/64 چوک کے ذریعے یومیہ 9 ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 125 بیرل کنڈنسٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ اس کنویں کا ویل ہیڈ فلوئینگ دبائو 1690 پائونڈز فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک میں شاندار مسلسل یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔