پنجاب میں خاتون وکیل کے اغوا کے خلاف کراچی بار نے پنجاب کے وکلا سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجاً عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دیپالپورسےخاتون وکیل کےاغواکا تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیاگیا۔
دس روز پہلےخاتون وکیل کو دیپالپور سے اغواکیا گیاتھا ملزمان خاتون وکیل کو 2 روزپہلےمیلسی کے قریب پھینک گئے تھے۔
خاتون وکیل کے اغوا اورتشدد کیخلاف پنجاب میں وکلاء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بارکونسل کی اپیل پر سندھ کے وکلا بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔
کراچی بار اور ملیر بار نے پنجاب کے وکلا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا ہے، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ سیکریٹری کراچی بار کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔