کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ورکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم اور ضلع کیماڑی کا قیام غیر آئینی ہے۔
درخواست گزارعامرلیاقت کی جانب سے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی اس لیے کیماڑی ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
کچھ ہی دیر میں سندھ ہائی کورٹ میں ضلع غربی کی تقسیم کے خلاف سندھ حکومت کے غیر قانونی اقدام پر آئینی درخواست دائر کرنے جا رہا ہوں… آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے@ImranKhanPTI #AamirLiaquat
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 24, 2020