نوابشاہ، قاضی احمد میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا

125

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ کے نواحی علاقے قاضی احمد میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا، دو اقلیتی گروہوں میں زبردست تصادم، ایک شخص جاں بحق، ورثاء کا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ قاضی احمد میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں میں بچوں کے درمیان ہونے والے بات پر جھگڑا بڑوں کی مداخلت کے باعث بات بڑھ گئی۔ لوہے کے سریے، ڈنڈے اور پتھروں کا آزادانہ استعمال جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ورثاء نے لاش تھانے کے قریب قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔