دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں گھریلو تنازعہ ، بیوی نے شوہر کی پٹائی کردی بیوی نے شوہر کو اینٹیں مار کر زخمی کردیا، بیوی نے شدید تشدد کر کے شوہر کا سر پھوڑ دیا۔ دادو شہر کے بس اسٹاپ پر بیوی نے اپنے ماں باپ سے مل کر شوہر پر تشدد کیا، زخمی شخص غلام شبیر لونڈ کو پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا تو متاثرہ شخص نے منع کردیا۔ غلام شبیر لونڈ نے بتایا کہ وہ بریانی بیچ کر کا چولھا جلاتا ہے، میرا بیٹا مصطفی لونڈ اور سسر محمد خان جمالی دونوں جوا کھیلنے کے لیے ہر روز خرچہ مانگتے ہیں، پیسے نہ دینے پر بیوی نے تشدد کا نشانہ بنایا، بیٹے اور سسر نے بھی تشدد کیا۔ غلام شبیر لونڈ نے مزید کہا کہ میں سسر محمد خان جمالی کے گھر میں رہتا ہوں، اس لیے تشدد کیا گیا، جس کی رپورٹ بی سیکشن تھانے پر جمع کروائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیوی، بیٹے اور سسر کے ظلم سے بچا کر تحفظ فراہم کیا جائے۔