ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ میں چند کے علاوہ تمام من پسند طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دینے کا انکشاف ۔ ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین کے من پسند طلبہ و طالبات کے چند مستحقین کو بھی اسکالر شپ دے دی گئی ہے، اسکالر شپ لینے والوں میں کئی چیئرمین کے رشتے دار بھی بتائے جارہے ہیں، اسکالر شپ کمیٹی کو بھی وہی نام دیے گئے تھے جو چیئرمین کے من پسند تھے۔ 314 طلبہ و طالبات کو ٹوٹل پانچ لاکھ روپے اسکالر شپ دی گئی، جن میں سے کئی طلبہ و طالبات اسکالر شپ لینے نہیں آئے۔ اسکالر شپ دینے کی تقریب ضلع کونسل ہال مکلی میں منعقد کی گئی جو بدمزگی کا شکار ہوکر رہ گئی۔ کئی طلبہ گیٹ کے باہر کھڑے شور مچاتے رہے۔ چیئرمین ضلع کونسل اپنے من پسند لوگوں کی خاطر توازہ کرتے نظر آئے، طلبہ و طالبات پیاس سے بے حال رہے، کافی دیر کے بعد انہیں پانی پینے کے لیے دیا گیا۔ ضلع کونسل ٹھٹھہ چیئرمین کے خاص ملازمین نے اپنے من پسند لوگوں سے بھی طلبہ کو چیک تقسیم کروائے۔