اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرایے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پر اتنے ٹویٹس کے بجائے بیروزگار عوام کو ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟ ۔اتوار کے روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ٹویٹ پر ردعمل انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ،کرپشن اور دھوکا ہے جس کی سزا 2 سال سے عوام کاٹ رہی ہے۔