مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں نیا اپوزیشن اتحاد تیار، بڑی اپوزیشن پارٹیاں باہر

727

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد تیار کر لیا گیا ہے جس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  جے یو آئی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی نئے اتحاد کا حصہ ہوں گی،حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہو گی،بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں،دونوں جماعتیں جب تک تحفظات دورنہیں کرتیں اپنی اپوزیشن کریں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا ،میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہے۔