لاہور:مسلم لیگ (ن) کے مر کزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ شہزاد اکبر نیب کے سپر چیئرمین ہیں اور چیئرمین نیب ان کے ماتحت ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کی ایک پیشی سے حکومت کو نواز شریف کی یاد آگئی، مریم متحرک ہوتی ہیں تو حکومت ان کے والد پر دبا ؤڈالتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو پریس کانفرنس مریم نواز کی تھی تو شہباز شریف اس میں کیوں آتے، مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، مریم نواز کی گاڑی کا فرانزک کروانے کے لیے تیار ہیں.ان کی گاڑی پر ہتھیار سے وار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفر نس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے ہیں اور (ن) لیگ بھی اس بارے میں مشاورت کر رہی ہے اور اگر مولانا فضل الر حمن اپوزیشن کی میزبانی کر یں تو اچھا ہوگا۔