عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ایران کا دورہ کریں گے

518
ویانا: ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی صحافیوں سے بات کررہے ہیں (فائل)

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی برائے جوہری توانائی کے سربراہ رافائل گروسی جلد ایران کا دورہ کریں گے۔ عالمی ایجنسی کے لیے ایرانی مندوب نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گروسی کا دورہ مشترکہ تعاون کے سلسلے میں انتہائی اہم ثابت ہو گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے عالمی ادارے کے معاینہ کاروں کو 2جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے انکار پر طرفین میں کھچاؤ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب 2015 ء کے ایران جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک آیندہ ماہ ویانا میں ملاقات کریں گے۔ 6ممالک کا اجلاس یکم ستمبر کو ہوگا۔