لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میہڑ بائی پاس کے قریب تیز رفتار پولیس گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار وارہ کے رہائشی محمد علی بگھیو اور فیروز بگھیو شدید زخمی ہوئے جسے پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑی میں لے کر زخمی حالت میں علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔