لاڑکانہ (پ ر) ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ نے چیف انجینئر عبدالرشید ملانو اور دیگر افسران کے ہمراہ حال ہی میں قائم ہونے والے لاڑکانہ صنعتی اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ انجینئر عبدالکریم ملانو نے لاڑکانہ صنعتی اسٹیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ نے لاڑکانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ لاڑکانہ صنعتی اسٹیٹ کے قیام اور اس کے فعال ہونے سے سندھ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ امید ہے کہ یہاں صنعتیں لگنے سے سندھ میں ترقی و خوشحالی کا نہ ختم ہونے والا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ، چیف انجینئر عبدالرشید ملانو اور دیگر افسران کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔