سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہونے پر چینی سفیر پاکستان کے مشکور

791

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ  چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے جاری کام پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیریاؤجنگ کاسی پیک اتھارٹی کادورہ کیا  چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں  پر کام کی رفتار اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ  منصوبوں میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

چینی سفیر نےسی پیک پرکام تیزکرنےپرپاکستان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سےدونوں ممالک کےعوام مستفیدہوں گے۔