لاہور(نمائندہ جسارت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کو ایک بار پھر چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ باربار کاغذلہرانے کے بجائے نام بتائیں کس نے این آر او مانگا ہے، این آر او این آر او کے تماشے بند کریں ،این آر او پہ چلتا وزیراعظم دوسروں کو کیا این آر او دے گا ،وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا مینڈیٹ کہاں سے آ گیا ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم اور وزیراطلاعات کو پہلے بھی چیلنج کیاتھا کہ این
آر او مانگنے والا کا نام بتائیں، اب تک نہیں بتایا ،پہلے بھی کہا ہے کہ کاغذ نہ لہرائیں، قوم کو بتائیں کس نے این آر او مانگا؟۔اب کاغذ لہرانے کا نہیں بلکہ کرپٹ، نالائق اور نااہل ٹولے کے گھر جانے کا وقت ہے ۔جھوٹی حکومت کے ترجمان کاغذ لہرانے کے ڈرامے کرتے ہیں، ثبوت مانگنے پر ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں ۔باربار کاغذلہرانے کے بجائے نام بتائیں کس نے این آر او مانگا ہے۔