کوئٹہ: بارودی مواد کالعدم تنظیم کی معاونت پر مجرم کو 4 سال قید

214

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون نے بارودی مواد رکھنے اور کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید کی سزا سنا دی۔ سرکار کی طرف سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عظمت اللہ ترین نے مقدمہ کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم تنویر احمد کو نوشکی سے کوئٹہ آتے ہوئے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بارودی مواد برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش ملزم کے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے بھی ثبوت ملے تھے۔