لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ،راشد نسیم،پروفیسر محمد ابراہیم،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،عبد الغفار عزیز ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر فریدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،محمد اصغر ،سید وقاص انجم جعفری ،حافظ محمد ادریس ،مولانا عبد المالک اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حافظ ساجد انور کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے حافظ ساجد انور کو فون کرکے ان سے اظہار تعزیت کیا ۔