لاڑکانہ، 80 پولیس آفیسرز کے  پروموشنز واپس لے لیے گئے

120

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ رینج سے تعلق رکھنے والے 80 پولیس آفیسرز جو کہ ٹرینگ برانچ اور اسپیشل برانچ سے پروموشن حاصل کرکے اپنے بیچ میٹس سے سینئر ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور آئی جی سندھ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے مذکورہ آفیسرز سے پروموشن اور سینیارٹی واپس کرکے اپنے بیچ میٹس سے سینیارٹی فکس کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جن میں غلام نبی منگن، غلام عباس کھوسو، غلام شبیر انڑ، ذوالفقار علی ڈیتھو، محمد سلیم پٹھان، غلام عباس بھٹی، حبیب اللہ چنو، محمد حسن کٹو، ریاض حسین میربحر، ایاز حسین جاگیرانی، مولا بخش کھوسو، ممتاز علی پیرزادو، سجاد حسین سیٹھار، عبدالحفیظ مگنیجو و دیگر شامل ہیں۔