کوئٹہ: وزیراعظم بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح

283

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں بھی وزیراعظم عمران خان بیلن ٹری شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل، رکن اسمبلی مبین خان خلجی اور چیئر پرسن پاکستان بیت المال کلثوم کاکڑ نے دارالحساس سینٹر کوئٹہ میں بلین ٹری مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ سردار بابر خان موسی خیل نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر بلوچستان میں لاکھوں درخت لگائے جارہے ہیں۔ ہم سب کو ملکر اس خصوصی مہم میں کردار ادا کرنا چاہیے۔