چمن: پاک افغان بارڈر مکمل طور پر کھول دیا گیا

154

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) چمن پاک افغان سرحد طویل بندش کے بعد پیدل آمد و رفت اور دوطرفہ تجارت کیلیے کھول دی گئی۔ ونوں جانب پھنسے مسافروں نے سرحد عبور کرکے اپنی منزل کی طرف سفر شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان نے چمن پاک افغان بارڈر بھی بند کردیا تھا، 2 ماہ قبل پاکستان کی جانب سے دوطرفہ تجارت کیلیے چمن پاک افغان بارڈر جزوی طور پر کھول دیا گیا تھا تاہم پیدل آمد و رفت کیلیے ہفتے میں صرف ایک روز باب دوستی کھولا جاتا تھا۔ چمن کے مقامی تاجروں اور آل پارٹیز نے سرحد کھولنے کیلیے احتجاج کیا تھا جبکہ چمن بارڈر پر پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے تھے جس کے بعد آل پارٹیز اور مقامی تاجروں کے صوبائی و وفاقی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گزشتہ روز چمن پاک افغان بارڈر پیدل آمد و رفت، دوطرفہ تجارت اور ناٹو سپلائی کیلیے مکمل طورپر کھول دی گئی۔