کوئٹہ (نمائندہ جسارت) غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافروں کی گاڑی الٹ گئی، 9 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک۔ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر کوئٹہ سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافروں کی گاڑی مل کے علاقے میں الٹ گئی تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق آزاد کشمیر اور پنجاب سے ہے۔