سبی ڈویژن جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد

273

سبی (جسارت نیوز) سبی ڈویژن اسپورٹس فیسٹولجشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں،سبی ڈویژن کے 5اضلاع کے 25کے ٹیموں نے حصہ لیا ،محکمہ اسپورٹس سبی کی جانب سے فٹبال،کرکٹ،بیڈ منٹن،شوٹنگ بال کے مقابلے کرائے گئے ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے، سبی ڈویژن کے سطح پر کھیلوں کے بہترین مقابلے کرائے گئے ہیں ،کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ بلو چستان کے اعلان کے بعد محکمہ اسپورٹس کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن آزادی اسپورٹس ٹورنا منٹ کا انعقادکیا گیا۔